KhabarBaAsar

’انگلش بورڈ کی معذرت اور دورہ پاکستان کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملے پر پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔


دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ کے چیئرمین این واٹمور نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، اس معاملے پر کھلاڑیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔

این واٹمور کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ فیصلے سے پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں، اگلے سال پاکستان کے شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان آنے سے معذرت کر لی تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick