KhabarBaAsar

انگلش کرکٹر جوروٹ نے ٹیسٹ میں 9000 رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جوروٹ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے بھارت کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں ناقابل شکست سنچری بنا کر 9000 رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ کے دوسرے بلے باز ہیں۔ 30 سالہ روٹ نے ٹیسٹ کے تیسرے روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 18 چوکوں کی مدد سے 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رواں سیریز میں یہ ان کی دوسری سنچری ہے اور وہ اب تک 22 سنچریاں بنا چکے ہیں۔

اس اننگز کا خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کے 9000 رنز مکمل کر لئے ہیں، اس طرح وہ ایلسٹر کک کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

وہ اب تک 196 اننگز میں 50اعشاریہ09 کی اوسط سے 9067 رنز بنا چکے ہیں جس میں 22 سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick