KhabarBaAsar

انگلینڈ کرکٹ چیف کی پاکستان آمد، چیئرمین پی سی بی سے ملاقات

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے قذافی اسٹیڈیم کاد ورہ کیا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے اہم ملاقات کی.

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن اپنے ایک روزہ دورے پر نائب چیئرمین مارٹن ڈارلو کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے جہاں پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کی اور دوطرفہ سیریز سمیت تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹام ہیرسن اور مارٹن ڈارلو نے پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال چیئرمین رمیز راجہ نے کیا۔

حکام نے ملاقات میں آئندہ سال پاکستان کا مکمل دورہ کرنے سمیت دوطرفہ کرکٹ تعلقات مزید بہتر بنانے کا عزم کیا ۔

واضح رہے کہ ستمبرمیں انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈز کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick