KhabarBaAsar

ایف بی آر نے جولائی اور اگست کے دوران 850 ارب روپے اکٹھے کیے: وزیراعظم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 850 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا جو کہ مقررہ ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ٹیکس وصولیوں سے متعلق خوش خبری سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی اور اگست 2021 کے دوران مجموعی طور پر 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں جمع ٹیکس مقررہ ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے۔ جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں جمع ٹیکس میں 51 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیکس وصولی کی اسی شرح سے 5 ہزار 829 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف انشاء اللہ حاصل ہو جائے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick