KhabarBaAsar

ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) مائع قدرتی گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکے مطابق کمپنیوں نے اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو جواز بناکر کیا ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلو سلنڈر 236 روپے اورکمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے، ایل پی جی175روپے سے بڑھ کر 195روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2060روپے سے بڑھ کر 2300 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ کمرشل سلنڈر 7ہزار 925 روپے سے بڑھ کر 8ہزار 853 روپے کا ہوگیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا ہےکہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick