KhabarBaAsar

این سی او سی نے شادی ہالز اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا عندیہ دے دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(خبربااثر) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں شادی ہالز اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ 2 ہفتے پہلے بتایا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورونا کی چوتھی لہر کے امکانات ظاہر کررہی ہے، چوتھی لہر سے متعلق 2 ہفتے پہلے ہی خبردار کردیا تھا، اب کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورینٹس میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق ایس اوپی پر عمل نہیں ہورہا، ایس اوپیز پرعمل نا ہوا تو شادی ہالز اور انڈور ڈائیننگ بند کردیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نا دکھائی تویہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نا ہوگا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick