KhabarBaAsar

بابراعظم کا نیا اعزاز،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں سنٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم نے شانداربلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 6 ٹی 20سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں جبکہ انہوں نےبھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے 300اننگز کھیل کر محض 5ٹی 20سنچریاں اسکور کیں۔

اگر دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تب بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارتی قائد سے آگے ہیں،قومی ہیرو نے ٹی 20میں 185اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick