KhabarBaAsar

بابر اعظم کے والد نے زخمی خاتون کرکٹر کے علاج کیلئے چیئرمین پی سی بی کو پیشکش کردی!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کے والد نے ٹریننگ کیمپ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والی قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپیل کردی۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے لکھا کہ وہ بغیر کسی تمہیدکے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری بیٹی بسمہ امجد کے فوری علاج کا بندوبست کردیں۔

اعظم صدیقی نے پیشکش کی کہ اگر یہ ممکن نہیں تو بابرکی بھارت سے میچ کی فیس سے بل ادا کردیا جائے، کیونکہ جس کو پاکستان کا اسٹار لگا ہو اور وہ علاج کے لیے بے بس ہو تو یہ قوم کا بے بس ہونا لکھا جائےگا۔

خیال رہےکہ گذشتہ دنوں کراچی میں قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجدپی سی بی کی اکیڈمی میں سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونےکے بعد بسمہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے علاج پر 54 ہزار روپے بل بن گیا تاہم بورڈ آفیشلز کی جانب سے بل کی ادائیگی سے انکار پر ویمن کرکٹر رونے لگیں جس پر کسی اور نے ان کا بل ادا کیا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد پی سی بی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق سندھ ریجنل اکیڈمی میں خواتین کے تربیتی کیمپ کے دوران بسمہ امجد کو سر پر چوٹ لگ گئی تھی، پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر بسمہ امجد کی صحت اور علاج کے اخراجات کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick