KhabarBaAsar

باطل جتنا بھی عروج پر ہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے: یومِ عاشور پر پیغام

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقامؓ کی شہادت رہتی دنیا تک عزم و استقلال کی علامت ہے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقامؓ کی شہادت پر امت آج بھی افسردہ ہے، سیکڑوں برس گزر جانے کے باوجود یہ زخم، غم اور واقعہ تازہ ہے، نواسہ رسول مقبول ﷺ نے یزید کے جبر، ظلم و ستم کو ماننے سے انکار کیا، امام عالی مقامؓ نےشہادت قبول فرمائی لیکن ظلم و جبر کے سامنے سر نہ جھکایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ نے حق و باطل کے معرکے میں حق کا ساتھ دیا، اللہ ہمیں امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق دے، انہوں نے کہا کہ باطل جتنا بھی عروج پر ہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick