KhabarBaAsar

بلاول نوکری کی عرضی لیکر امریکا جارہے ہیں،شہباز گل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہےکہ بلاول بھٹو نوکری کی عرضی لے کر امریکا جارہے ہیں جہاں وہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں لانے کا کہیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ بلاول بھٹو سی وی لے کر واشنگٹن جارہے ہیں اور وہ امریکا جا کر کہیں گے ہمیں حکومت میں لائیں ہم سب کرنے کو تیار ہیں مگر ہم ایسی ڈیل نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول جو عرضیاں لے کر امریکا جارہے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مشرف کے زمانے میں تیرہ ڈرون حملے ہوئے اور پیپلزپارٹی کے دور میں 340 ڈرون حملے ہوئے جب کہ کونڈولیزارائس نے ڈرون حملوں کے لیے مشرف اور محترمہ کی ڈیل کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی والے امریکا کو اڈے دینے کا ملبہ پرویز مشرف کے دورپر ڈالتے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick