KhabarBaAsar

بندر بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے لگے، دلچسپ ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بینکاک:(ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث یہ ضروری ہو گیا ہے کہ ہم اسکی ویکسین لگوائیں، ماسک پہنے اور دوسروں سے کچھ فٹ کا فاصلہ رکھیں.

دنیا بھر میں اس وبا سے اموات کے با وجود کچھ لوگ اب بھی ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے ہیں.

ایسے ہی لوگوں کو ماسک کی اہمیت بتانے کے لئے ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ ایک بندر انسانوں کی طرح ماسک پہن کر گھوم رہا ہے.

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر اپنے منہ پر ایک سیاہ رنگ کا ماسک لگائے گھوم رہا ہے حالانکہ یہ ماسک اس کے چہرے سے بڑا ہے جو بار بار گر بھی رہا ہے اور اس سے بندر کی آنکھیں بھی چھپ جاتی ہیں لیکن پھر بھی وہ اسے پہننے کی کوشش کرتا ہے.

وائرل ویڈیو کو دیکھتے ہوئے ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ انسانوں سے زیادہ سمجھ تو اس بندر میں ہے جسے ماسک کی اہمیت کا احساس ہے.

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick