KhabarBaAsar

بنگلادیش سے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے سینئر بلے باز محمد حفیظ نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان کی جگہ افتخار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ ورلڈکپ ریزورز خوشدل شاہ ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی 18رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے، دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، سابق آسٹریلوی کرکٹر کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)،شعیب ملک، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick