KhabarBaAsar

بھارت کے خلاف پہلا میچ اور ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں، بابر اعظم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرکے موومنٹم برقرار رکھیں گے، سینئرکھلاڑیوں کا ٹیم میں ہونا بہت ضروری ہے، ذمے داری سے کھیلنے کی کوشش ہوگی اور توقعات پر پورا اتریں گے۔

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ایک الگ دباؤ والا میچ ہوتا ہے، پاکستان کا پہلا میچ ہی بھارت کے خلاف ہے، کوشش یہی ہے کہ بھارت کے خلاف میچ جیتیں، ماضی میں کیا ہوا اس پر نہیں آئندہ میچز پر فوکس ہے، ہم نے پریشر کو ہینڈل کرنے کا پلان کرنا ہے مجھے اعتماد اور یقین ہے کہ ہم بھارت کے خلاف پہلا میچ اور ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے ورلڈکپ کیلئے سنجیدگی سے تیاری کی ہے ، میچز پر فوکس کیا ہے آگے بھی پریکٹس میچز ملیں گے مجھے امید ہے کہ ہم مکمل تیار ہو کر میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہا ہوں، رضوان اور میرا نام بار بار آ رہا ہے کہ ہم نے ہی اچھا کرنا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ ذمہ داری سے کھیلیں اور توقعات پر پورا اتریں، کوشش تو یہی ہے کہ میں اور رضوان ہی اوپننگ کریں باقی ہم دبئی میں بھی جا کر اندازہ لگائیں گے کہ کیا کرنا ہے کیونکہ وہاں بھی وارم اپ میچز ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے ساتھ ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick