KhabarBaAsar

بے اولاد جوڑوں کیلئے ’بے بی‘ فیکٹری ، بچے کی قیمت 85 لاکھ سے زائد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

یوکرین:(ویب ڈیسک)یوکرین کوکمرشل سروگیسی صنعت کی مقبولیت کے سبب بے بی فیکٹری بھی کہا جاتا ہے۔

یوکرین دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں کمرشل طور پر سروگیسی کی اجازت ہے اور یہی وجہ ہے اس ملک میں سروگیسی کی صنعت عروج حاصل کرچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین میں ہر سال 2500 سے 3000 بچے سروگیسی کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں جب کہ ان بچوں کے والدین میں سے تقریباً ایک تہائی چینی والدین ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت اور تھائی لینڈ کی جانب سے کمرشل سروگیسی کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد یوکرین کی سروگیسی صنعت کو غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سروگیسی مارکیٹ کا تخمینہ اب 5 بلین یورو ہوگیا ہے۔

معاہدہ کیسے ممکن ہے؟
معاہدے کے مطابق بچے کے خواہش مند والدین سے عام طور شادی اور بانجھ پن کی تشخیص کا ثبوت مانگا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین میں سروگیسی کی قیمت 25 ہزار سے 70ہزار یورو(46 لاکھ سے ایک کروڑ 30لاکھ )کے درمیان ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick