KhabarBaAsar

ترک حکومت نے پاکستانیوں کے قرنطینہ قواعد میں مزید نرمی کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

استنبول:(ویب ڈیسک) ترک حکومت نے غیرملکی سیاحوں سے متعلق نئی کورونا گائیڈ لائنزجاری کردیں۔

ترکی کی وزارت داخلہ نے غیرملکی سیاحوں سے متعلق نئی کورونا گائیڈ لائنزجاری کردیں جس میں پاکستانیوں کے قرنطینہ قوائد میں مزید نرمی کردی گئی ہے۔ ترک حکومت کے نئے قوائد وضوابط آج سے نافذ العمل ہوں گے۔

نئی گائیڈ لائنزکے مطابق ترکی جانے والے پاکستانی 72 گھنٹے قبل پی سی آرمنفی رپورٹ دکھانے کے پابند ہوں گے۔ تمام پاکستانی مسافروں کی ویکسینیشن سے قطع نظرپی سی آرٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ ترکی میں پاکستانیوں کوکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے پرقرنطینہ سے استثنیٰ ہوگا۔

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے پرپاکستانی مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ قرنطینہ میں 10 روزبعد دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا۔ 14 روزبعد پی سی آرٹیسٹ مثبت آنے پرمعاملہ وزارت صحت کی ہدیات کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick