KhabarBaAsar

حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے حتمی سفارشات تیار کرلی گئیں۔

ادھر قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا، وفاقی وزراء فروغ نسیم، شہزاد اکبر اور فواد چودھری اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کو توسیع سے متعلق مسودہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور منظوری کے بعد مسودہ کی سمری صدر کو بھجوائی جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر شریک ہوئے۔ حکومتی اراکین نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے تفصیلی بحث کرتے ہوئے حتمی سفارشات پر مبنی مسودہ تیار کرلیا جو آج وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جائیگا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick