KhabarBaAsar

خبردار! اگر آپ جرمنی میں ہیں تو یہ 6 قوانین توڑنا آپ کو بھاری پڑسکتا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

جرمنی:(ویب ڈیسک) یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ جرمنی میں رہنے والے شہری قوانین پر کتنے اچھے طریقے سے عمل کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں جرمنی کے کچھ ایسے حیرت انگیز قوانین ہیں جن کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا؟

ہم آپ کو اُن حریت انگیز قوانین کے بارے میں بتاتے ہیں۔

1- عوامی مقامات پر رقص

اگر آپ جرمنی میں رہتے ہیں اور آپ کا عوامی مقامات پر رقص کرنے کا دل کررہا ہے تو آپ غلط ملک میں ہیں، جی ہاں جرمنی میں عوامی مقامات پر ڈانس کرنے پر پابندی ہے خاص طور پر ‘ گڈ فرائی ڈے’ کے روز جو مسیحی برادری کیلئے ایک خاص دن ہوتا ہے۔

2- خاموشی کا دن

جرمنی میں ہر اتوار کو کوائٹ ڈے مطلب (خاموشی کا دن ) ہوتا ہے آپ اس دن اپنے گھر میں کیل ٹھوکنا، ڈرل مشین استعمال کرتے ہوئے کوئی کام نہیں کرسکتے۔

اس کے علاوہ رہائشی علاقوں میں انچی آواز میں گانا بجانا ، اسکیٹ بورڈنگ کرنا، گلاس توڑنا ممنوع ہے۔

یہ قانون پبلک ہالی ڈے پر بھی لاگو ہوتا ہے جبکہ کچھ مقامات پر اس علاقے کے قانون کے مطابق دن رات اور شام کے اوقات میں شور کرنے پر پابندی ہے۔

3- زبان کو قابو میں رکھنا

جرمنی میں اپنی زبان کو قابو میں رکھنا بہت ضروری ہے ورنہ آپ کو جیل جانا پڑ سکتا ہے۔ جی ہاں بالکل جرمنی میں آپ کسی کی توہین یا بے عزتی نہیں کرسکتے ورنہ آپ کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک سال کیلئے جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

4- نام کی تبدیلی

اگر آپ جرمن شہری ہیں اور اپنے نام سے بور ہوگئے ہیں اور اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اتنی آسانی سے یہ کام سر انجام نہیں دے سکتے۔

جب تک کہ آپ کے پاس کوئی خاص وجہ نہ ہو جیسا کہ آپ کا نام کسی سے صحیح نہیں پکارا جاتا ہو تب آپ ایسا کرسکتے ہیں ورنہ نہیں۔

5- گھر کے سامنے گاڑی دھونا

آپ کی گاڑی بہت گندی ہوگئی ہے اور آپ نے سوچا کہ میں اسے گھر کے سامنے ہی دھو لیتا ہوں تو رکیں ! آپ غلط سوچ رہے ہیں جرمنی میں آپ اپنی گاڑی اپنے گھر کے سامنے بھی نہیں دھو سکتے ۔

گاڑی دھلوانے کیلئے آپ کو کار واش ہی جانا پڑے گا۔

6- ٹریفک قانون کی خلاف ورزی

جرمنی میں شہری پیدل گزرگاہ یعنی زیبرا کراسنگ کو خاصی اہمیت دیتے ہیں اور اگر آپ گاڑی میں موجود ہیں اور سگنل سرخ ہونے کے باوجود زیبرا کراسنگ پر آتے ہیں یا اسے عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو موقع پر ہی آپ کو 5 سے 10 یورو کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ نئے ڈرائیور ہیں تو آپ کی ڈرائیونگ کا آزمائشی وقت مزید دو برس تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick