KhabarBaAsar

خواتین کے کرکٹ میچ کے دوران کتا گیند لے کر بھاگ گیا،ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ڈبلن: (ویب ڈیسک) آئرلینڈ میں ہونے والے خواتین کرکٹ میچ میں کتے کی انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ دلچسپ ویڈیو آئرلینڈ کے مقامی علاقے کی ہے، جہاں ٹی ٹونٹی کپ کے ایک میچ میں بریڈی کلب اور سی ایس این آئی کا میچ جاری تھا کہ اچانک میدان میں ایک کتے نے انٹری دے دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کھلاڑی نے جیسے ہی شارٹ مارا اور وہ رن لینے کے لیے دوڑی تو اچانک ایک کتا میدان میں داخل ہوا اور فیلڈر کے پہنچنے سے قبل ہی گیند کو اپنے منہ سے پکڑ کر دوڑ لگا دی۔

کتے کی پھُرتی دیکھ کر فیلڈر نے حیرت کا اظہار کیا اور کتے کو پکڑنے کیلئے دوڑی مگر وہ اس کے ہاتھ نہیں آیا، بیٹر نے بھی کتے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ بھی ناکام رہا۔ بعد ازاں کتا رنر اپ اینڈ پر موجود کھلاڑی کے پاس جا بیٹھا اور اسے گیند تھما دی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick