KhabarBaAsar

خیبرپختونخوا کی مشال عامر نے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کی مشال عامر نے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ مشال عامر کو انسانیت کی خدمت اور رفاہی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی مشال عامر نے پاکستان کا نام روشن کردیا۔ مشال عامر نے جنوبی کوریا، امریکہ اور پاکستان میں رفاہی اورانسانیت کے لئے کام کیا۔ آرمی پبلک اسکول واقعے کے بعد رفاہی کاموں میں حصہ لیا جبکہ پاک افغان بارڈر پر بھی خواتین اور بچوں کی خدمت کی۔

مشال عامر کو ایوارڈ ملنے پر ان کے والد بھی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی دوسرے کے لیے مثال بن گئی ہے، فلاحی کاموں کے لیے مزید افراد کو بھی آگے آنا چاہیئے۔ مشال عامر نے کیمبریج یونیورسٹی سے قانون میں تعلیم حاصل کی ہے جبکہ ان کا شمار سکاٹ لینڈ کی 30 با اثر نوجوان خواتین میں بھی ہوتا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick