KhabarBaAsar

دنیا کا ایسا ملک جہاں سال کے 12 نہیں 13 مہینے ہوتے ہیں!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ایڈیس ابابا: (ویب ڈیسک) مشرقی افریقہ میں واقعہ ملک ایتھوپیا (حبشہ) کا کیلنڈر دنیا کے دیگر مروجہ کیلنڈروں کے برعکس ہے ان کے کیلنڈر میں سال کے 12 نہیں 13 مہینے ہوتے ہیں۔

ایتھوپیا کے لوگ باقی دنیا سے 7 سال پیچھے ہیں، دنیا میں سنہ 2021 چل رہا ہے لیکن افریقی ملک میں ابھی بھی 2014 ہے۔ افریقی ملک کا کیلنڈر یاد کرنا انتہائی آسان ہے اس کے 12 مہینوں میں 30 دن جبکہ آخری مہینے میں پانچ دن ہوتے ہیں اگر لیپ کا سال ہو تو آخری مہینہ 6 دن کا ہوگا۔

ایتھوپیا میں 12 گھنٹوں کے وقت کا نظام رائج ہے ، اس کیلنڈر کا دن 6 بجے سے شروع ہوتا ہے جبکہ آدھی رات بھی 6 بجے ہی ہوتی ہے.

لہذا اگر کوئی آپ سے ایک کپ کافی کیلئے صبح 10 بجے ملنے کا کہے تو وہ بین الاقوامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے آئے گا۔

دنیا کے تمام ممالک میں یکم جنوری کو نیا سال شروع ہوتا ہے لیکن ایتھوپیا کے شہری 11 ستمبر کو نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick