KhabarBaAsar

دنیا کا طاقتور ترین مقناطیس جو بحری جہاز تک کو کھینچ سکتا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکا میں تیار کیا گیا، دنیا کا سب سے طاقتور مقناطیس سینٹرل سولینوئیڈ ایک طویل سفر کے بعد بالآخر فرانس میں اپنی منزلِ مقصود تک پہنچ گیا ہے جہاں اسے عالمی اشتراک سے بننے والے فیوژن ری ایکٹر یعنی آئی ٹی ای آر میں نصب کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل سولینوئیڈ کو امریکی ادارے جنرل اٹامکس نے کئی سال کی محنت سے تیار کیا ہے ۔ یہ اتنا طاقتور ہے کہ ایک لاکھ ٹن وزنی، طیارہ بردار بحری جہاز تک کو اپنی مقناطیسی طاقت سے کھینچ سکتا ہے ۔

یہ مقناطیس 14 فٹ چوڑا اور 60فٹ اونچا ہے جو سپر موصل مادّے استعمال کرتے ہوئے اتنی شدید مقناطیسی قوت پیدا کرسکتا ہے جو مبینہ طور پر زمینی مقناطیسی میدان کے مقابلے میں 28000گنا زیادہ ہے ۔

فرانس پہنچنے کے بعد اسے انٹرنیشنل تھرمونیوکلیئر ایکسپیریمنٹل ری ایکٹر کی سائٹ تک پہنچایا جائے گا، جہاں یہ تجارتی پیمانے پر بجلی بنانے کے عالمی منصوبے کا حصہ بن جائیگا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick