KhabarBaAsar

دوسرا ٹیسٹ: فواد عالم کا ناقابل یقین کیچ ، شائقین داد دینے پر مجبور

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

جمیکا:(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر شائقین کو داد دینے پر مجبور کردیا.

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 302 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا، جب چوتھے روز ٹیم کا اسکور 109 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر پہنچا تو ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین جرمین بلیک ووڈ 33 رنز اور جیسن ہولڈر صفر کے اسکور پر کریز پر موجود تھے ۔

شاہین شاہ آفریدی نے بلیک ووڈ کو گیند کروائی جس پر گیند بلے کا کنارا لگ کر گلی پوزیشن کی طرف گئی اور وہاں موجود پاکستانی فیلڈر فواد عالم نے ڈائیو لگاتے ہوئے ناقابل یقین کیچ کرلیا۔


فواد عالم کے شاندار کیچ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick