KhabarBaAsar

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنا لیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

جمیکا:(ویب ڈیسک) کنگسٹن میں ہونے والے دوسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے دن کھانے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان 62 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

جمیکا میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا صرف 2 رنز پر پاکستان کے 3 بیٹسمین پویلین چلے گئے ۔

پہلے ہی اوور میں اوپنر عابد علی ایک رنز بنا کر کیمار روچ کو وکٹ دے بیٹھے،جس کے بعد اظہر علی کوئی رن اسکور کیے بغیر پویلین لوٹ گئے جبکہ عمران بٹ بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

3 وکٹیں گرنےکے بعد کپتان بابر اعظم 31 اور فواد عالم 26 رنز پر کریز پر موجود ہیں ۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھاکہ پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں جبکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور یاسرشاہ کی جگہ نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick