KhabarBaAsar

دوسروں کے بال نوچنے والا چالاک پرندہ دریافت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

الینوائے:(ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف الینوائے کے سائنس دانوں نے قدرت کے کارخانے میں ایک عجیب و غریب پرندہ دریافت کیا ہے جو ممالیوں کے بال نوچنے میں اپنا جواب نہیں رکھتا۔

یہ سیاہ سینے والا ٹٹ ماؤس پرندہ ہے جو دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتا ہے لیکن اس کی بھولی صورت پر نہ جائیں کیونکہ یہ دیگر بال والے جانوروں سے بغض رکھتا ہے اور ان کے بال نوچنے میں بہت تیز ہے۔ سائنس دانوں نے یوٹیوب پر موجود درجنوں ویڈیو دیکھنے کے بعد اس پرندے پر تحقیق شروع کی۔

اربانا شیمپین میں جامعہ الینوائے سے وابستہ ارتقا اور جانوروں کے رویے کے ماہر پروفیسر مارک ہوبر کہتے ہیں کہ اگرچہ گھونسلے بنانے کے رجحان پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن دنیا کے معتدل علاقوں میں پرندوں کی جانب سے دوسرے جانوروں کے بالوں سے گھونسلہ سازی کے عام واقعات دیکھے گئے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے پرندے اپنے انڈوں کو گرم رکھنے کے لیے دوسرے جانوروں کے بالوں کو نوچتے اور چراتے ہیں۔ بالخصوص بہت سردیوں میں یہ رجحان عام ہوجاتا ہے۔

خود کو اور اپنے بچوں کو سردیوں سے بچانے کے لیے یہ پرندہ بال چور بن چکا ہے۔ لیکن اس کا طریقہ واردات بہت ہی دلچسپ ہے۔ ٹٹ ماؤس پرندہ سوتے ہوئے جانوروں کو نشانہ بناتا ہے اور بال چرا کر پھر ہوجاتا ہے۔

اگرچہ ٹٹ ماؤس کو مردہ جانوروں کے بال توڑتے بھی دیکھا گیا ہے لیکن اگر اس کا انتظام نہ ہو تو وہ زندہ جانوروں پر طبع آزمائی کے لیے نکل پڑتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick