KhabarBaAsar

راولپنڈی میں اے این ایف کی کارروائی، گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے خفیہ اطلاع ملنے پر قلندر آباد ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

اے این ایف حکام نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر راولپنڈی کے قلندر آباد ٹول پلازاکے قریب منشیات اسمگلنگ کے شبےمیں مشکوک کار کو روک تلاشی لی تو گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔

اے این ایف اہلکاروں نے گاڑی میں موجود ملزمان ثناء اللہ جان باچا اور فضل سبحان نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان پشاور کے رہائشی ہے اور وہ یہ اسلحہ پشاور سے مانسہرہ اسمگل کررہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ اسلحے میں 8 عدد 12 بور رائفلیں، 2 عدد 8 ایم ایم رائفلز، 53 عدد 30 بور پستول، 4 عدد AK-47 رائفلز، 1 عدد 303 رائفل اور 21 ہزارسے زائد گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ اسلحے و گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick