KhabarBaAsar

راکھی کی عامر خان کو شادی کی پیشکش

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ممبئی:(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور فلمساز کرن راؤ کی طلاق پر بھارتی فلم انڈسٹری کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے راکھی ساونت نے عامر اور کرن راؤ کی طلاق پر شدید حیرانی اور دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہیں اس کا علم نہیں تھا، اداکارہ نے کہا کہ یہاں میرا گھر نہیں بس رہا اور لوگوں کی طلاق ہو رہی ہے۔

راکھی ساونت نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال قبل میں نے عامر جی کا انٹرویو کیا تھا اور کہا تھا کہ آپ نے اپنی بیوی رینا دتہ کو چھوڑ کر کرن جی کے ساتھ شادی کی مجھے اچھا نہیں لگا، کیا انہوں نے میری باتوں کو سنجیدہ لے لیا۔

اداکارہ نے عامر خان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نہیں عامر جی آپ اپنی بیوی کو مت چھوڑیں۔

بعدازاں راکھی نے عامر خان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ عامر جی میں کنواری ہوں آپ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟


واضح رہے گزشتہ روز اداکار عامر خان اور فلمساز کرن راؤ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں ان دونوں نے طلاق کا اعلان کیا۔ دونوں کی شادی 28 دسمبر 2005 میں ہوئی تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick