KhabarBaAsar

روشن اپنا گھر سکیم کے پیچھے بینک کی گارنٹی ہوگی، وزیراعظم عمران خان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن اپنا گھر اسکیم کے پیچھے بینک کی گارنٹی ہوگی۔ اس کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو گھر پر قبضے کا خوف نہیں ہوگا۔

روشن اپنا گھر اسکیم کے اجرا کے موقع پر تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، انھیں بیرون ممالک میں ترقی کرتے دیکھا لیکن بدقسمتی سے ان سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود پر کسی نے توجہ نہیں دی لیکن اب موجودہ حکومت ان کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو گھر بنانے میں رکاوٹ قبضہ گروپس ہیں۔ ہم قبضہ گروپوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick