KhabarBaAsar

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی: (خبربااثر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روزکے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا، امریکی کرنسی کی قدر میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 169 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 170 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

رواں مالی سال کے آغاز سے ڈالر 8 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا ہے، جولائی سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 70 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 172 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کا کہناہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے کی سب سے بڑی وجہ ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل ہے جو تجارتی اور جاری کھاتوں کے خسارے میں بے تحاشا اضافہ کر رہا ہے، اس کی وجہ سے پاکستانی کرنسی پر بہت زیادہ دباؤ ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick