KhabarBaAsar

روی شاستری نے عمران خان کو دنیا کے بہترین کپتانوں میں سے ایک قرار دیدیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے پاکستان کے وزیراعظم اور 1992ء ورلڈکپ کے ہیرو عمران خان کو دنیا کے بہترین کپتانوں میں سے ایک قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے موجودہ کوچ نے اپنی کتاب ’’اسٹار گیزنگ‘‘ میں لکھا کہ اس بات کو ثابت کرنے کیلیے کسی چیز کی ضرورت نہیں، ریکارڈ گواہی دے رہے ہیں، جو بھی عمران خان کیخلاف کھیل چکا، وہ بطور کپتان، کھلاڑی اور آل راؤنڈر ان کے قد کاٹھ کو جانتا ہے۔

ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ انڈر25 ٹیم کیخلاف میچ میں عمران خان ٹریفک مسائل کی وجہ سے تاخیر سے آئے اور فوری طور پر باؤلنگ شروع کرنا چاہتے تھے، بطور کپتان میں نے اعتراض کیا کہ قانون کے مطابق وہ ایسا نہیں کرسکتے، انہوں نے وسیم اکرم اور دیگر باؤلرز سے کہا کہ باؤنسرز سے اس کا امتحان لو۔

اپنی کتاب میں انہوں نے ایک جگہ پر لکھا کہ شارجہ میں ایک انٹرنیشنل میچ کے دوران بھارت اچھی پوزیشن میں تھا کہ مجھے کریمپس پڑ گئے، رنر منگوانے کیلیے کہا تو عمران خان نے انکار کردیا، مجھے اندازہ ہوگیا کہ کپتان ماضی کا واقعہ نہیں بھولے اور بدلہ اتار دیا،میں جلد ہی آؤٹ ہوگیا اور ٹیم اچھا ٹوٹل نہ بنا سکی، عمران خان میدان میں کسی کو معاف نہیں کرتے تھے، باہر بھی خاموش لیکن حریف کھلاڑیوں سے دوستانہ تعلقات رکھتے تھے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick