KhabarBaAsar

ریا چکرورتی کو بگ باس کیلئے ہفتہ وار کتنے معاوضے کی پیشکش ہوئی؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ممبئی:(ویب ڈیسک) اداکارہ ریا چکرورتی کے حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہیں معروف رئیلٹی شو بگ باس 15 میں شرکت کیلئے پروگرام کی تاریخ کی سب سے بھاری رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماہ سے یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ریا بگ باس 15 کا حصہ ہوں گی تاہم اس بارے میں بگ باس کے منتظمین یا اداکارہ کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا نہ ہی ان خبروں کی تردید کی گئی۔

اب بھارتی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریا چکرورتی کو ہر ہفتے 35 لاکھ بھارتی روپے کے عوض پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، یہ بھاری رقم بگ باس میں اب تک کسی سلیبریٹی کو نہیں دی گئی۔

یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ریا کو ممبئی کے علاقے اندھیری میں اسی اسٹوڈیو میں دیکھا گیا جس میں بگ باس 15 کی کنفرم کنٹسٹنٹ اداکارہ تیجسوی پراکاش اور سابق کنٹسٹنٹ دلجیت کور کو دیکھا گیا تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick