KhabarBaAsar

سائیکل پر کے ٹو بیس کیمپ پہنچنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ خاتون

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسکردو:(ویب ڈیسک) پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے سائیکل پر کے ٹو بیس کیمپ پہنچ کر ایک منفرد اعزاز نام کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ثمر خان کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے منفرد اعزاز اپنے نام کرنے کی تصدیق کی گئی۔

ثمر خان نے اپنی پوسٹ میں سائیکل پر بیس کیمپ پہنچنے کے سفر کو تبدیلی کا سفر اور صلاحیتوں کا اصل امتحان قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ اونچائی پر چڑھنے کے دوران آکسیجن لیول میں کمی،چوٹوں، سختیوں اور برفباری نے مجھے مزید مضبوط بنایا۔


ثمر خان نے کہا کہ اس دوران کبھی سائیکل چلانا، کبھی گھسیٹنا، کبھی اونچائی پر چھلانگ لگانا میری بہترین تربیت کی اور مجھے مزید مضبوط بنایا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ثمر خان براعظم افریقا کے سب سے اونچے پہاڑ کوہ کلیمنجارو اور قراقرم کے پہاڑوں میں بیافو گلیشیئر پر بھی بائیک پر چڑھنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick