KhabarBaAsar

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات کا پچھلا دور 21 ستمبر کو ہوا تھا۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بات چیت ابھی تک وضاحتی مرحلے میں ہے لیکن امید ہے کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنے کا لائحہ عمل طے پا جائے گا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کا مقام، نوعیت اور اس سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے باعث 2016 میں تعلقات منقطع ہوگئے تھے تاہم اب مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick