KhabarBaAsar

سندھ حکومت کا تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے مختلف فیصلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ڈی اے یا ایل ڈی اے میں متاثرین کو جگہ دیں گے اور ہر متاثر افراد کو گھر کیلئے 80 گز کی جگہ دیں گے۔

ان کا کہناتھاکہ اس حوالے سے سندھ کابینہ سے اجازت بھی لی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ گجر اور اورنگی نالے کے متاثرین کو پلاٹ دے رہے ہیں، سندھ حکومت ان متاثرین کو گھر بھی بناکر دے گی جبکہ نالہ متاثرین کے ایک گھر پر 10 لاکھ اور کل 13 ارب کا خرچہ ہوگا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick