KhabarBaAsar

سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی بندش سے زکر برگ کو کتنے ارب ڈالرز کا نقصان ہوا؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی چند گھنٹوں کی بندش کے بعد فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ کی ذاتی ملکیت میں 6 بلین ڈالرز سے زیادہ کی کمی آگئی۔

بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق چند گھنٹوں کے دوران اثاثوں میں 6 بلین ڈالرز کی کمی کے بعد مارک زکر برگ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایک درجہ نیچے آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک سلائیڈ پر مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 121اعشاریہ6 سے کم دیکھنے میں آئی جس کے پیش نظر مارک زکر برگ بلوم برگ بلینرز انڈیکس میں مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے نچلے درجے 5 پر آگئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں مذکورہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سروس پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً رات ساڑھے8 بجے متاثر ہوئی تھیں اور محض ٹوئٹر سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ تھی جو بحال رہی لہٰذا صارفین ٹوئٹر پر ہی اپنی مایوسی کا اظہار کرتے رہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick