KhabarBaAsar

سوشل میڈیا نے 70 سال بعد بیٹے کو اپنی 100 سالہ والدہ سے ملا دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بنگلہ دیش:(ویب ڈیسک) انٹرنیٹ کے منفی استعمال کے باعث جہاں آئے روز مختلف حادثات اور واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں وہیں انٹرنیٹ بنگلا دیش میں 82 سالہ بیٹے کو اپنی 100 سالہ والدہ سے ملوانے کا سبب بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 82 سالہ عبد القدوس 10 سال کی عمر میں اپنے چچا کے ساتھ ان کے گھر رہنے چلے گئے تھے جہاں سے وہ فرار ہوئے اور پھر برسوں کے لیے اپنے خاندان سے جدا ہوگئے۔

کچھ ماہ قبل عبد القدوس کے بچھڑے خاندان کی تلاش کے لیے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس پوسٹ کے ذریعے تقریباً 70 برس بعد عبد القدوس کو ان کی والدہ سے ملوادیا گیا۔

عبدالقدوس اپنی والدہ مونگولا نساء اور گاؤں کے نام کے علاوہ اپنے خاندان سے متعلق کچھ نہیں جانتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کی والدہ اور بہن نے اپنے کھوئے ہوئے بیٹے کو ہاتھوں پر موجود نشانات سے پہچانا۔

عبد القدوس اس وقت 5 بیٹیوں اور 3 بیٹوں کے والد ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick