KhabarBaAsar

سوشل میڈیا پر پاکستانی کرنسی نذرآتش کرنے والا ملزم گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) تھانہ گوجرخان کے علاقے میں پاکستانی کرنسی نذرآتش کرنے والا ٹک ٹاکر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر غلام ربانی نے ٹک ٹاک کلپ بناتے ہوئے پاکستانی کرنسی کے نوٹ نذر آتش کیے، وڈیو کلپ سامنے آنے پر سی پی او احسن یونس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

تھانہ گوجرخان پولیس نے وڈیو کلپ کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ارض پاک کی عزت و تکریم سب سے مقدم ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick