KhabarBaAsar

سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے چیلنج ٹف ہوگا: شعیب ملک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

دبئی:(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف 54 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اچھی کرکٹ کھیل کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے اور اس سے سیمی فائنل میں ٹف چیلنج ہوگا۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں شعیب ملک نے کہا کہ راؤنڈ میچز ختم ہوئے ہیں اب مینجمنٹ اور کھلاڑی بیٹھ کر حکمت عملی تیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی پوزیشن اور اسٹرینتھ کو سامنے رکھ کر پلان بنائیں گے، آسٹریلیا کی حکمت عملی کو توڑنا ہے اور اپنے پلان پر عمل درآمد کرنے کی طرف ٹیم کا دھیان ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کیریبین لیگ میں جب نام نہیں آیا تو دکھ ہوا لیکن وہ میرے لیے اچھا فیصلہ ثابت ہوا اور پھر پاکستانی اسکواڈ میں نام آگیا، ڈریسنگ روم کا ماحول اس وقت بہت اچھا ہے، ابھی فوکس سیمی فائنل پر ہے تاکہ جیت کے سفر کو برقرار رکھ سکیں، فکر اور ٹینشن نہیں لینی چاہیے۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ ان کی پرفارمنس اچھی ہے مگر وہ مستقل مزاجی کے ساتھ ٹیم کے کام آنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اسکاٹ لینڈ کیخلاف محض 18 گیندوں پر 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick