KhabarBaAsar

شادی کے اسٹیج پر دلہے کی ماں کے ہاتھوں چپل سے پٹائی، ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اترپردیش:(ویب ڈیسک)بھارت میں ہونے والی شادیاں مختلف رسومات سمیت مختلف حادثات کی بناء پر بھی اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی نظر آتی ہیں، انہی میں سے ایک واقعہ ان دنوں انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں والدہ کو اسٹیج پر چڑھ کر سیکڑوں مہمانوں کے سامنے دلہا کی چپل سے پٹائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاؤں میں دلہا دلہن کی اسٹیج پر ایک دوسرے کو ہار پہنانے کی تقریب کے دوران پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا دلہن ایک خوبصورت سن فلاور اسٹائل میں تیار کیے گئے اسٹیج پر ایک دوسرے کو ہار پہنانے میں مصروف تھے کہ اچانک دلہے کی ماں نے اسٹیج پر چڑھ کر پہلے توڑ پھوڑ کی اور پھر چپل اتار کر دلہے بنے بیٹے کو مہمانوں کے سامنے مارنا شروع کر دیا۔

شادی میں شریک چند مہمانوں نے آگے بڑھ کر خاتون کو زبردستی اسٹیج سے اتارا، بعد ازاں ویڈیو میں خاتون کو شادی کی تقریب سے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق والدہ کی دلہا بنے بیٹے پر تشدد کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم بتایا جا رہا ہے کہ والدہ بیٹے کی دوسری ذات کی لڑکی سے شادی پر ناخوش تھی، بیٹے نے خاندان کی مرضی کے خلاف جاکر انکیتا نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔

کورٹ میرج کے 3 ماہ بعد لڑکی کے والد نے فیصلہ کیا کہ بیٹی اور داماد کی شادی کی تمام رسمیں مقامی ہال میں ادا کی جائیں گی اور جب اس شادی کی خبر لڑکے کی ماں کو ہوئی تو انھوں نے ہال پہنچ کر اپنے بیٹے کو چپل سے مارنا شروع کر دیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick