KhabarBaAsar

شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم ستمبر سے شہر کے تمام شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر آفس لاہور میں کورونا وبا کے پیش نظر اہم اجلاس ہوا، جس میں کووڈ ایس اوپیز اور ویکسینیشن کے حوالے سے سختی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ویکسینیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور میں تھانہ سطح پر انفورسمنٹ کمیٹیاں فعال کرنے، ان ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی جب کہ آؤٹ ڈور میں بھی مقررہ تعداد کو چیک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ہمیں کووڈ کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور لوگوں کی غفلت سے تیزی سے پھیل رہا ہے، یکم ستمبر سے انتظامیہ اور پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی۔ ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی، ٹرانسپورٹ، فیول اور ریسٹورنٹس میں سروسز فراہمی بند کی جائے گی، دکان، مارکیٹ یا شاپنگ مال پر آنے والے ہر شہری کی ویکسینیشن چیک کی جائے گی، شاپنگ مالز میں گاہکوں کا داخلہ ویکسینیشن سے مشروط ہوگا، شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سر بمہر کئے گئے کاروبار یا دکان کو ایک ہفتے سے پہلے ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔
سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پولیس ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ شہری ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں۔ پولیس ہدایات پر عمل درآمد کرائے گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick