KhabarBaAsar

شعیب ملک ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے۔

سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شعیب ملک کی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کرکٹر کو پیلے رنگ کی اسپورٹس کار میں بیٹھ کر گانے کی دھن پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گاڑی کے باہر کھڑے شخص کو بھی اسی گانے پر شعیب ملک کا ساتھ دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شعیب ملک کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے شعیب ملک کے ڈانس کو سستے نشے کا نقصان قرار دیا جبکہ طلحہ نامی صارف نے شعیب ملک کو ملنگ قرار دیا۔

کئی صارفین شعیب ملک کی حمایت میں بھی سامنے آئے اور ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر انسان سلیبریٹی ہو جائے تو کیا تھوڑا بہت انجوائے بھی نہیں کر سکتا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick