KhabarBaAsar

شوہر گنجا ہے، نئی نویلی دلہن نے طلاق کا مطالبہ کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں طلاق کا انوکھا واقعہ پیش آیا جب نئی نویلی دلہن پر انکشاف ہوا کہ اس کے شوہر کے سر پر بال نہیں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون اور ان کے شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم نئی نویلی دلہن نے شادی کے دو روز بعد طلاق کی درخواست دائر کر دی۔

مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے قانونی مشیر احمد عجب نے بتایا کہ لڑکی کے شوہر نے اس کیس سے متعلق مشاورت کی ہے، شوہر یہ پتہ لگانا چاہتا ہے کہ گنجے پن کو کس حد تک شوہر کی خامی شمار کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب قانونی مشیر نے بتایا کہ اگر شوہر میں پاگل پن یا جذام وغیرہ ہو تو بیوی نکاح ختم کرنے کا مطالبہ کر سکتی ہے لیکن گنجا پن کوئی عیب نہیں ہے، اس پر طلاق نہیں لی جا سکتی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick