KhabarBaAsar

شیخ صاحب سےمتعلق طعنے نہ دیےجائیں، فیروز خان کی تنبیہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی : ( ویب ڈیسک ) اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ انہیں بار بار ’پیر یا شیخ‘ صاحب کے طعنے نہ دیے جائیں، یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے اور کسی کی روحانیت پر یوں بیانات دینا مذاق کی بات نہیں ہوتی۔

مشہور شو ٹی بی ایچ میں تابش ہاشمی کو دئیے ایک انٹرویو میں اداکار فیروز خان نے کہا کہ میرے شیخ صاحب نے مجھے کبھی منع نہیں کیا کہ شوبز میں کام نہیں کرنا، ایک دن میں اٹھا اور میں نے مارودی سرمد کا بیان دیکھا، وہ اتنا عجیب بیان تھا کہ میرے لئے اس کو پڑھنا بہت دردناک تھا، میں نے سوچا کہ میں کس سائیڈ میں کھڑا رہوں گا ( ماروی سرمد یا خلیل الرحمن ) تو میں نے سوچا کہ میں انڈسٹری ہی چھوڑ دیتا ہے، پھر مجھے میرے بڑے بزرگوں نے سمجھایا کہ آپ کو انڈسٹری میں رہتے ہوئے اپنے موقف کو ظاہر کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے دیکھ رہے ہیں میں انہیں بولنا چاہتا ہوں شیخ کا کوئی مذاق نہیں، یہ مجھے یہ بھی شیخ نے بولا، وہ بھی شیخ نے بولا، میں اس معاملے میں بہت حساس ہوں، میرے ذاتی عقائد میری ذاتی چیز ہیں۔

فیروز خان نےکہا کہ وہ پیر صاحب کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان سے متعلق بہت ہی حساس ہیں، اس لیے وہ ان کے حوالے سے کوئی مذاق برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میری بے وقوفی تھی کہ میں نے اپنی اتنی ذاتی باتیں عوام میں شیئر کردیں، یہ میرے لیے حساس معاملہ ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick