KhabarBaAsar

عاطف اسلم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ گائیں گے؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میلہ بس کچھ ہی دنوں میں متحدہ عرب امارات میں سجنے جارہا ہے اور اس میلے سے قبل شائقین کرکٹ کو قومی ٹیم کے آفیشل ترانے کا بھی شدت سے انتظار ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ترانہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں سنا جاسکے گا۔

یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے کیا جارہا ہے جس کے مطابق ترانے کی ویڈیو میں کپتان بابر اعظم سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی شامل ہوں گے۔

وقار نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ عاطف اسلم ٹی20 ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ گائیں گے اور بابر اعظم بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

دیگر صارفین نے بھی دعویٰ کیا کہ اس خبر کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ پیش نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، ٹی ٹوئنٹی کا یہ میلہ 14 نومبر تک جاری رہے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick