KhabarBaAsar

عمر شریف کا جسدِ خاکی رہائش گاہ پہنچا دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) عمر شریف کا جسدِ خاکی رہائش گاہ پہنچا دیا گیا ہے،گلشن اقبال میں واقع رہائش گاہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، علاقہ پولیس کی نفری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیاگیا ہے۔

لیجنڈ اداکار عمر شریف کی میت آج صبح ترکی سے کراچی پہنچائی گئی جس کے بعد میت کو ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب عمر شریف پارک میں نماز جنازہ کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، جنازہ گاہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو دیکھتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پہنچادیےگئے ہیں۔

میت کی منتقلی سے قبل بلاول چورنگی سے ضیاءالدین جانے والی سڑک کوٹریفک کے لیے بند کردیاجائے گا۔

عبداللّہ شاہ غازی مزارکے احاطے میں عمرشریف کی قبرتیارکرلی گئی ہے جہاں ان کی تدفین شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں کی جائے گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick