KhabarBaAsar

عمر شریف کا جسد خاکی بدھ کو کراچی پہنچے گا، اہل خانہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) عمر شریف مرحوم کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ لیجنڈ کامیڈین کی نماز جنازہ اور تدفین بدھ کی شام ہوگی۔

عمر شریف مرحوم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی میت آج جرمنی سے براستہ استنبول کراچی لائی جائے گی، عمر شریف کا جسدِ خاکی کل صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ترکش ائرلائن سے کراچی پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔ اس کے علاوہ ترکش ائیر ویز کی پرواز ٹی کے 0708 کے ذریعے بیوہ زرین غزل بھی کراچی پہنچیں گی۔

عمر شریف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے میت کو سماجی ادارے کے سرد خانے منتقل کیا جائے گا، نمازجنازہ کل سہہ پہر 3 بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی، مرحوم کو حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار سے متصل قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لئے امریکا لے جاتے ہوئے جرمنی میں کچھ وقت کے لیے قیام کرنا پڑا تھا تاہم وہ وہیں دوران علاج انتقال کرگئے تھے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick