KhabarBaAsar

عمر شریف کے انتقال پر پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سوگ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار اورکامیڈین عمر شریف کے انتقال پر پاکستانی شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

سینیئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہےکہ ان کی حال ہی میں عمر شریف سے اسپتال میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات کے وقت عمر شریف کافی خوش لگ رہے تھے۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میرا اور عمر شریف کا ساتھ 40 سال رہا، عمر شریف جیسا انسان شاید ہی پاکستان کی انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کبھی آئے۔

اداکارہ میرا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ عمرشریف سے کراچی میں اسپتال میں ملاقات کرنا چاہتی تھی،عمرشریف دل کے بادشاہ تھے، ان کی سوچ بڑی تھی، پوری دنیا گھومی ہے، عمرشریف جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ عمرشریف نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، عمرشریف اور معین اختر نے صرف اداکاری ہی نہیں انسانیت بھی سکھائی، برے وقت میں بہت سے لوگوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا، مگر عمرشریف نےساتھ دیا۔

اداکار ہمایوں سعید نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمر شریف کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، وہ بلا شبہ کامیڈی کنگ تھا، اللہ ان کی روح کو سلامت رکھے، ہم آپ کو یاد کریں گے ،عمر بھائی۔

ادکارہ سونیا حسین کا کہنا ہےکہ مجھے وہ دن یاد ہے جب ہم پہلی بار ملے تھے، میں انڈسٹری میں نئی تھی اور اس وجہ سے تھوڑا گھبرائی ہوئی تھی، ایک بار ہم دونوں کو ایک ہی شو میں مدعو کیا گیا تھا، وہ میرے پاس آئے اور ہنستے ہوئےکہا بیٹا چھوٹے سے کیمرے سے مت گبھراؤ ، اپنے ٹیلنٹ کو اتنا مضبوط کرلو کہ کیمرہ تمہاری پرفارمنس کو دیکھ کر تھر تھر کانپے۔

گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نےکہا ہےکہ ‘ہمیں ہنسانے والا آج ہمیں رلا کر چلاگیا، عمر شریف کی حب الوطنی اور انسان دوستی کو نہیں بھلایا جا سکتا’۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick