KhabarBaAsar

فیس بک کی سابقہ عہدیدار کے کمپنی پر سنگین نوعیت کے الزامات!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

واشنگٹن:(ویب ڈیسک) فیس بُک پر سنگین نوعیت کے الزام لگانے والی سابقہ عہدیدار فرانسس ہاؤگن امریکی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔

فرانسس ہاؤگن نے کمیٹی کو کہا کہ فیس بک بچوں اور جمہوری اقدارکو نقصان پہنچا کرمعاشرے میں تقسیم پیدا کررہی ہے۔

انہوں نے فیس بک کی ملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر الزامات عائد کیے اور کہا کہ فیس بک کی اپنی ریسرچ کے مطابق یہ ایپ نوجوانوں کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔

ہاؤگن کے مطابق ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ 20 برس سے کم عمر کی 13 فیصد لڑکیوں نے کہا ہے کہ انسٹاگرام کو استعمال کرنے کی وجہ سے ان میں خود کشی کی سوچ پیدا ہوتی ہے، انسٹاگرام پر لوگ اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں تو کچھ صارفین میں اپنی جسامت کو لے کر ذہنی دباؤ پیدا ہوتا ہے۔

سابقہ عہدیدار نے اس سب کا ذمہ دار فیس بک کی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیس بک جانتی ہے کہ پلیٹ فارم کو کیسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے لیکن وہ منافع کی غرض سے ایسا کرنے سے گریزاں ہے۔

فرانسس ہاؤگن نے کمیٹی کے سامنے دیے گئے بیان میں یہ بھی کہا کہ فیس بک عوامی مفاد پر کاروباری مفاد کو ترجیح دیتی ہے۔

دوسری جانب فیس بک نے فرانسس ہاؤگن کے بیان پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ جن موضوعات پر بات کررہی ہیں کمپنی کو اس کا علم نہیں ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick