KhabarBaAsar

قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی کا شکار ہوگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر محمد حفیظ فوڈ پوائزنگ کے بعد اب ڈینگی مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔

پنڈی سے واپس گھر لاہور آمد پر آل راؤنڈر نے تمام میڈیکل ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹس میں ڈینگی بخار کی نشان دہی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس میں پلیٹ لیٹس تیزی سے کم ہوتے ہیں تاہم محمد حفیظ کے کم پلیٹ لیٹس اب بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اس سے پہلے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہونے کی وجہ سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ اب 6 اکتوبر سے لاہور میں کھیلے جانے والے مرحلے میں ان کی شرکت بحالی صحت سے مشروط ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick