KhabarBaAsar

مصر میں دورانِ سجدہ شہری خالق حقیقی سے جاملا، ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر میں ایک شہری کی دوران نماز سجدے کی حالت میں انتقال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مصری شہر سموحہ میں پیش آیا جہاں ایک اسٹور میں شہری کی نماز کے دوران روح قبض ہوگئی۔

سجدے میں شہری کے انتقال کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری رکعت ادا کرتے ہوئے دوسرے سجدے میں ہی دم توڑ جاتا ہے اور وہیں انتقال ہوجاتا ہے۔

واقعے میں انتقال کرجانے والے شہری کی شناخت احمد السید کے نام سے ہوئی ہے اور وہ 3 بچوں کا باپ تھا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick