KhabarBaAsar

ملک کے مختلف صوبوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(خبربااثر) وفاقی دار الحکومت اسلام آباد اور خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 1724 ہوگئی۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 ، مردان 17، صوابی 5 اور ضلع خیبر میں 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعدپشاور میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 384 ہوگئی۔

اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال
دوسری جانب اسلام آباد میں مزید 44 افراد میں ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 571 ہوگئی.

سندھ میں ڈینگی کی صورتحال
ادھر محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick